ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کو گڈھے سے نکالنے کے لئے 5سال بہت کم، مودی دوبارہ بنیں وزیر اعظم:کنگنا رنوت

ملک کو گڈھے سے نکالنے کے لئے 5سال بہت کم، مودی دوبارہ بنیں وزیر اعظم:کنگنا رنوت

Tue, 31 Jul 2018 00:39:05    S.O. News Service

نئی دہلی ،30جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیشنل ایوارڈ جیتنے والی کنگنا رنوت نے ایک مرتبہ پھر سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی کو ہندوستان کاسب سے طاقتور لیڈر بتایا ہے۔ کنگنا نے کہاکہ 2019کے لوک سبھا انتخابات میں بھی نریندر مودی کی جیت ہونی چاہئے کیوں کہ ملک کو گڈھے سے نکالنے کے لئے 5 سال کافی نہیں ہیں۔

بالی ووڈ کی کوین کنگنا رنوت نے ممبئی میں پی ایم نریندر مودی کے بچپن پر بنی شارٹ فلم چلو جیتے ہیں کے پریمئر پر یہ بات کہی۔ کنگنا نے کہا پی ایم مودی جمہوریت کے سب سے قابل اور صحیح لیڈر ہیں۔ وہ اس عہدہ پر وراثت میں ملی سیاست کی وجہ سے نہیں، بلکہ اپنی محنت کی وجہ سے ہیں۔ مودی نے ملک کو ترقی کے راستہ پر لاکر ہندوستان کا لوہا دنیا بھر میں منوایا ہے۔

آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کی دعویداری پر کنگنا نے کہا یقیناًانہیں ہی اگلے سال پھر سے اقتدار میں آنا چاہئے، کیوں کہ 5 سال کا وقت ملک کو گڈھے سے باہر نکال کر ترقی کے راستہ پر لے جانے کے لئے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ، اگر ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ہمیں دیکھنا ہے تو نریندر مودی کو اگلے سال پھر سے اقتدار میں لانا ہوگا۔


Share: